تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظور دے دی
فوٹو : فائل
پشاور : تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظور دے دی،یکم نومبر کو پہلا جلسہ پشاور میں ہوگی، اجلاس میں بیرون ملک رہنماوں کو دعوت نہیں دی گئی، پارٹی کے اندر بھی اختلاف رائے سامنے آیا.
سیاسی کمیٹی کا اجلاس پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں سلمان اکرم راجہ کی صدارت میں ہوا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئے تحریک کا آغاز کرنے کی منظوری دے دی.
یکم نومبر پشاور،8نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چیف الیکشن کمشنر کی کیخلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائےگی.
سپریم کورٹ ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی گئی، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق مطابق قاسم سوری،شہبازگل،زلفی بخاری شریک نہیں تھے.
بیرون ملک موجود رہنماوں کے بانی چئیرمین کی رہائی پر سخت موقف اور سوالات کے پیش نظر ان کو دعوت ہی نہیں دی گئی جب کہ عمر ایوب،بیرسٹر گوہر وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک اہم ملاقات کے لیے پہلے سے موجودتھے.
بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر مختصر وقت کے لیے سیاسی کمیٹی میں شریک ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب سیاسی کمیٹی اجلاس میں ورچوئل شرکت نہیں کرتے تھے.
سیاسی کمیٹی اجلاس میں فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل ازسر نو کیا جائے،فردوس شمیم نقوی کی تجویز، کہا ایسے لوگ پارٹی عہدوں پر ہیں جو ان عہدوں کے لائق نہیں ہیں.
اس دوران حلیم عادل شیخ کا فردوس شمیم نقوی کی تجویز پر اعتراض کیا ،سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ نے بانی چئیر مین کا پیغام رہنماوں کو بتایا، پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق ازسر نو حکمت عملی بنائے گی۔
Comments are closed.