سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف مسالک کے علما اورپیش اماموں کی طرف سے حمایت کا اعلان
فوٹو: سوشل میڈیا
مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں صدارتی انتخابات کےدوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف مسالک کے علما اورپیش اماموں کی طرف سے حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مذہبی حلقوں سے حمایت ملی ہے جس کے بعد اس حمایت میں اضافہ کے امکانات پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ان کا معاشرے میں اثرورسوخ بھی ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں ری پبلکن صدارتی امیدوار کوریاست میں مختلف مسالک کے پیش اماموں کی جانب سے توثیق ملی ہے۔
بتایا گیاہے کہ بلا الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں کی طرف سے ڈونلڈٹرمپ کے اس موقف کو پذیرائی ملی ہے جس میں انھوں نے عالمی سطح پر امن اور جنگیں ختم کرنے پرزوردیا۔
دوسری طرف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں حمایت ملنے پر خوشی کااظہار کیاہے۔
Comments are closed.