ترکیے کے دارالحکومت میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرپردہشتگرد حملہ،4 افراد جاں،14 زخمی
فوٹو: روئٹر
انقرہ: ترکیے کے دارالحکومت میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرپردہشتگرد حملہ،4 افراد جاں،14 زخمی ہوئے،انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گرد حملے اور فائرنگ کی گئی۔
ترکئے کے میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ یہ دہشتگرد حملہ تھا جوکہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنایا۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
برکس کے دورے پر موجود ترکئے کے صدررجب طیب اردوان نے بھی دہشت گرد حملے میں شہریوں کی شہادت اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے،
عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکیا کا کہنا ہے کہ انقرہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے،اس حملے میں اب تک چودہ افراد زخمی ہیں۔
یرلیکیا نے یہ بھی بتایا کہ جوابی کارروائی کے دوران مارے گئے دو حملہ آوروں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔
پاکستان نے بھی دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ، وزیراعظم شہبازشریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے الگ الگ بیانات میں دہشتگرد حملہ کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا۔
ادھر سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
روسی صدر ویلادیمیر پیوتن نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
Comments are closed.