اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

45 / 100

فائل:فوٹو
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس چیف حسین علی الزماں بھی شہید ہوئے ہیں، لبنانی سکیورٹی ذرزائع نے ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع ہونے کا کہا تھا، حزب اللہ کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں شہید شہریوں کی تعداد 2530 ہوگئی ہے، 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Comments are closed.