صدرمملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعینات کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : صدرمملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعینات کر دیا پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ رات انھیں نامزد کیا تھا آصف علی زرداری نے آئینی عمل کی تکمیل کر دی۔
اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے۔
صدرِ مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔
آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔
گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا جب کہ کمیٹی میں شامل جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا.
Comments are closed.