کاونٹ ڈاون ختم، جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیئے گئے

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد:کاونٹ ڈاون ختم، جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیئے گئے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے نامزدگی کی ،کمیٹی کے ممبر کامران مرتضیٰ نے جسٹس منصورعلی شاہ کا نام تجویز کیا۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اس دوران وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے کہنے پر پی ٹی آئی ارکان کو منانے کی کوشش کی گئی۔

اجلاس میں وقفہ کے دوران بیرسٹر گوہر سے اسپیکر ایازصادق،احسن اقبال ،رعناانصار نے ملاقات بھی کی تاہم بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اس لئے وہ اس عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجےگئے 3 سینئر موسٹ ججز کے ناموں کا پینل پر غور کیا ان میں ۔ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے۔

اجلاس میں طویل غور کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے 8 ایک کے فرق سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کےلئے نامزد کرلیا، جب کہ جے یو آئی کے ممبر کامران مرتضیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا۔

بعد میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کمیٹی میں فیصلہ دو تہائی اکثریت سے ہوا ہے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

Comments are closed.