غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، بچوں سمیت4 افرادجاں بحق 40زخمی
غزہ(نیٹ نیوز) اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں تیسرے روز بھی اسرائیل کی جانب سے شیلنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں کی شدت سے غزہ کی عمارتیں لرز گئیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے 200 سے زائد راکٹ حملے کیے گئے جس میں 3 فوجی زخمی ہوئے، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 14 ماہ کی بچی صبا ابو ارار جاں بحق ہوئی جب کہ شہر کے مشرقی حصے میں 37 سالہ حاملہ خاتون شدید زخمی ہوئیں جو بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والا 25 سالہ نوجوان خالد ابو قلیک شہید ہوا جس کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
ادھر امریکا نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کواپنے دفاع کا حق ہے ۔
Comments are closed.