چیف جسٹس کے تقررکےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل مکمل،پہلا اجلاس آج ہوگا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: چیف جسٹس کے تقررکےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل مکمل،پہلا اجلاس آج ہوگا ،قومی اسمبلی سے 8 اورسینیٹ سے 4 نام موصول، کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔
چھبیسویں ترمیم میں چیف جسٹس کے تقررکے متعین طریقہ پرعمل درآمد شروع۔ چیف جسٹس کے تقرر کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل مکمل ہوگئی۔
پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے سب سے زیادہ 4 ارکان شامل۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے تین تین جب کہ جے یو آئی اور ایم کیوایم کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔
قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن نےخواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویزکے نام دیئے،پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف اورنوید قمر ، پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہر اور حامد رضاکے نام تجویز کئے جب کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ و قومی اسمبلی سے مشترکہ نمائندہ خاتون ایم این اے رعنا انصارکا نام دیا ہے۔
سینیٹ سے آنے والے چار ناموں میں مسلم لیگ ن کےاعظم نذیر تارڑ، جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اورپیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک شامل ہیں، پارلیمانی کمیٹی کےلئے 39 ارکان قومی اسمبلی پرایک اور21 سینیٹرز پر ایک رکن کا فارمولہ طے ہوا تھا۔
کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے جس کے بعد وزارت قانون سے تین سینئرموسٹ ججزکا پینل مانگا جائے گا۔آج ہونے والے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے ٹی او آرزطے کئے جائیں گے،پارلیمانی کمیٹی نے تین دن میں چیف جسٹس کے تقررکےلئے نام فائنل کرنا ہے۔
Comments are closed.