ہاں یا ناں؟ آج آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی مزاکرات کا فائنل راونڈ

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: ہاں یا ناں؟ آج آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی مزاکرات کا فائنل راونڈ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی وفد 2 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے گا.

آئینی ترمیم پر دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی مشاورت ہوگی، رات بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد مولانا ایک دن پی ٹی آئی کے جواب کے انتظار کرنے کا کہا تھا.

آج پی ٹی آئی وفد آئینی ترمیم پر حتمی جواب سے مولانا کو آگاہ کرے گی اور زیادہ امکان یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئینی ترامیم کی منظوری کے عمل میں شامل نہیں ہو گی.

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بھی آج ہاں یا ناں تک پہنچ جائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کے مزاکراتی عمل سے نکلے کے بعد جے یو آئی کیلئے معاملے کو مزید لٹکانے کا جواز نہیں ہو گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی طرف سے جے یوآئی سے مزاکرات اور ساتھ ملانے کی وجہ صرف ووٹ ہی نہیں ہیں بلکہ بڑا مقصد پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی شراکت کو توڑنا جو کہ حکومت کیلئے بڑا خطرہ ہے.

آج بھی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس شیڈول ہیں جو کہ بالترتیب ڈھائی، تین اور چھ بجے ہورہے ہیں اور آج اپوزیشن کی پوزیشن کلیئر ہونے کے بعد یہ اجلاس نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں.

Comments are closed.