مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو مشورہ کیلئے ایک دن اور دیدیا
فوٹو: اسکرین شاٹ
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو مشورہ کیلئے ایک دن اور دیدیا، پیپلزپارٹی اور حکومت کو فیصلے کےلئے انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بغیر نتیجہ ایک دن اور آگے لے جانے پڑے.
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج کا وقت مانگا ہے اور مجھے ان کا جواب مل جائے گا، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی پی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیم پراتفاق رائے حاصل کیا تھا.
انھوں نے کہا کہ لاہور میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ اس پر مزید مشاورت ہوئی اور ہم نے جن نکات پر اعتراض کیا حکومت اس سےدستبردار ہونے پر راضی ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت جاری رہی، پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی تائید سے منظوری کو مشروط کیا، مجھ تک بانی پی ٹی آئی کے مثبت رویے کا پیغام پہنچایا گیا.
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج کا دن مانگا، ان کا جواب کل موصول ہوجائےگا، ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔بلاول کی 24 گھنٹوں میں فضل الرحمان سے چوتھی ملاقات، حتمی مسودہ بھی دے دیا گیا.
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا جواب ملے گا تو اس پر فیصلہ کریں گے، رشوت دینے اور اٹھائے جانے سے متعلق ہماری شکایات دور نہیں ہوئیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ امید ہے مولانا فضل الرحمان کےساتھ اسمبلی کے اگلے سیشن میں ہوں گے اور چاہتا ہوں سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے یہ آئین سازی ہو۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے مسودے پر ساتھ دے گی، میں تو سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظوری چاہتا ہوں اور میں اتحادیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ابھی تک مشاورت کا موقع دیا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کے مسودے کی تمام پارٹیوں نےتوثیق کی ہے، مولانا فضل الرحمان نے کل تک کا وقت مانگا ہے، مجھے یقین ہےمولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو قائل کریں گے.
Comments are closed.