اسپنرز نے انگلش بیٹنگ لائن کچل دی، دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے چوتھے روز جیت لیا

50 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا 

ملتان : ملتان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے فتح حاصل کی، اسپنرز نے انگلش بیٹنگ لائن کچل دی، دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے چوتھے روز جیت لیا، ساجد کے بعد نعمان علی کا جادو سر چڑھ کر بولا. 

 پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے لیے پاکستان کے صرف 2 اسپن بولرز ہی کافی ثابت ہوئے۔

پاکستان کے دئیے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چوتھے دن تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا،  انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

 انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری، پہلے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ہیری بروک 16 بناسکے، جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 125 اور آٹھویں وکٹ 138رنز پر گری جبکہ آخری 2 وکٹیں 144 رنز پر گریں۔تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

Comments are closed.