شنگھائی تعاون تنظیم کے شیڈول کا اعلان، سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
فوٹو: سوشل میڈیا
سردار اویس احمد
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے شیڈول کا اعلان، سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان مملکت کا 23 واں اجلاس ہے، ایس سی او کا دو روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہو گا،اجلاس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد آج سے ہو گی۔
دفتر خارجہ نے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اکتوبر کی رات معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو ہو گا۔
وفود 16 اکتوبر کی صبح جناح کنونشن سنٹر پہنچیں گے جہاں وزیراعظم شہباز شریف جناح کنونشن سنٹر وفود کو خوش آمدید کہیں گے، سربراہان حکومت کا گروپ فوٹو ہو گا ، مہمانوں کی آمد، استقبال اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے،غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
Comments are closed.