قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دوگروپس میں تصادم،متعدد طلبہ زخمی

52 / 100

فوٹو: سکرین شاٹ

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دوگروپس میں تصادم،متعدد طلبہ زخمی،ہاسٹلزبند کردیئے گئے ہیں اور بوائز ہاسٹلز کے طلبہ کو فوری طورپر ہاسٹلز خالی کرنے کا کہا گیاہے۔

طلبہ گروپس میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں طلبا تنظیم کی جانب سے آگ بھی لگائی گئی۔

تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے،اس پریونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

انتظامیہ کی طرف سے قائداعظم یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹلزایس سی او سمٹ کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے ۔

تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہاسٹلز 20 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ چونکہ ایس سی او کانفرنس کی وجہ سے چھٹیاں اور موبائل سروس بھی بند ہوگی اورریڈ زون کے راستے کھانے پینے کی اشیابھی لانے میں دشواری ہوگی۔

بوائز ہاسٹلز میں لگی آگ کو بھجانے کےلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے یونیورسٹی پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Comments are closed.