تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی، یہ پابندی حکومت یا کسی ادارے نے نہیں بلکہ خود پارٹی کی طرف سے لگائی گئی ہے.
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے.
تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ کوئی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ کسی اجتماع، مظاہرے، ریلی اور احتجاج میں تاحکم ثانی شرکت نہ کرے.
سرکلر چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور تمام متعلقین تک یہ سرکلر پہنچ گیا ہے.
Comments are closed.