خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، ارکان کے درمیان لڑائی مار کٹائی
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، ارکان کے درمیان لڑائی مار کٹائی، سخت تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا۔ اپوزیشن ارکان کو بات کرنےکا موقع نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
اس دوران ارکان اسمبلی نے لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا،تحریک انصاف کے نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،حالات پر قابو پانے کے لیے اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے معطل کیا۔
اسمبلی میں جھگڑا ہونے پر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا، اور ارکان اسمبلی نے ہی بیچ بچاو کرکے جھگڑنے والے ارکان کو چھڑایا۔
بعد صوبائی وزرا اپوزیشن اراکین کو منانے اپوزیشن بینچوں پر آئے جس کے بعد حالات نارمل ہوئے جب کہ گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کو ایوان سے باہر لے جایا گیا۔
Comments are closed.