کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ 3 غیرملکی ہلاک، 17 افراد زخمی ، 3 گاڑیاں تباہ
فوٹو: اسکرین شاٹ
کراچی: کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ 3 غیرملکی ہلاک، 17 افراد زخمی ، 3 گاڑیاں تباہ ،جناح انٹرنیشنل کے پاس ہونے والے دھماکے میں تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔
دھماکہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہوا، زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی سوار تھے۔ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی.
اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ واقعے میں زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیادھماکا کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی۔
کراچی کے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکے کے بعد آگ لگنے سے نقصان ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دے گی،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام تنصیات محفوظ ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا، ابتدائی طور پر لگتا ہے دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا، ایئرپورٹ کے قریب تین، چار گاڑیوں میں آگ لگی، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے.
ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھادی گئی، دھماکے کے بعد شارع فیصل ایئر پورٹ کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک پولیس بحال کرانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے.
دہشت گردوں نے نشانہ ایک کار کو بنایا ہے جس میں غیر ملکی سوار تھا جو زخمی ہوا ہے، دھماکے کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے دہشت گردوں کا ہدف غیر ملکی گاڑی تھی جسے نشانہ بنانا تھا، واقعے کے بعد صوبائی وزیرداخلہ، آئی جی سندھ ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔
Comments are closed.