گرفتاری دینے کو تیار ہوں، احتجاج روکنے کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ڈی چوک اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ راولپنڈی تک پہنچ گیا جب کہ علی امین گنڈا پور اسلام آبادکے پی ہاؤس پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی علی آمین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس کے سی ایم کمپاونڈ میں موجود ہیں جہاں بیرسٹر گوہر خان اور دو اہم شخصیت بھی ان کے ساتھ موجود تھے.

بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کو واپس پشاور بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انھوں یہ فیصلہ عمران خان تک چھوڑا ہے.

ذرائع کے مطابق گنڈاپور سے اہم شخصیات کی ملاقات،گرفتاری دینے کو تیار ہوں، احتجاج روکنے کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا موقف. 

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جاری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراوٴ اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔

پی ٹی آئی قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ مرکزی قافلہ پتھر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہے جس کے پیچھے پیدل شرکاء پیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں قائم کے پی ہاوٴس میں پہنچ گئے دوسری جانب کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Comments are closed.