پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے، پنجاب بھر میں بھی احتجاج کا اعلان

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے، پنجاب بھر میں بھی احتجاج کا اعلان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے براہمہ بہتر موڑ پر پڑاو ڈال دیا،پارٹی ذرائع کے مطابق صبح وفاقی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کریں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی سے آئے کارکنان قریبی ریسٹ ایریا پر موجود ہیں،علی الصبح کے پی سے مزید قافلے بھی پہنچیں گے،علی امین گنڈا پور کا قافلہ روشنی ہوتے ہی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گا.

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے بھی ویڈیو پیغام میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے. 

https://x.com/SheikhWaqqas/status/1842328245230096824?t=5qPUhZ94tV6UHLrgKw1LIw&s=19

دوسری طرف تحریک انصاف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کی کال دے دی ہے حماد اظہر کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں.

حماد اظہرنے کہا ہے لاہور کے گرد نواح لاہور کے احتجاج میں شریک ہوں، باقی تمام اضلاع میں پرامن احتجاج کی کال ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری حدود میں پہنچیں تب دیکھیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات ساڑھے 12 بجے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بار پھر د ڈی چوک کا دورہ کیا جو کہ احتجاج کے بعد تیسرا وزٹ ہے.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر موجود نفری کا حوصلہ بڑھایا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا مورال زبردست ہے، آئی جی صاحب جاگ رہے ہیں اور جوان بھی جاگ رہے ہیں.

اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، ہمارے ہاں مختلف بین الاقوامی وفود آ رہے ہیں، میرا خیال تھا کہ یہ لوگ واپس چلے جائیں گے، اب مجھے ان کی نیت بلکل واضح نظر آرہی ہے.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ کسی بڑے ایونٹ کو سبوتاز کیا جائے، کسی بھی بڑے ایونٹ کو ہم سبوتاز نہیں ہونے دیں گے، اس وقت پولیس، ایف سی ، رینجرز اور آرمی سب موجود ہیں.

انھوں نے واضح کیا کہ کسی کی کوئی ایسی خواہش ہے تو وہ پوری نہیں ہوگی، وزیر اعلی’ خیبرپختونخوا جب ہماری حدود میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے.

Comments are closed.