فوج نےرات 12 بجے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا، مختلف علاقوں میں گشت
فوٹو: اسکرین شاٹ
اسلام آباد: فوج نےرات 12 بجے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا، مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج 5 اکتوبر 2024رات 12 بجے سے 17 اکتوبر 2024تک اسلام آباد کا کنٹرول سنبھالے گی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ایس اوکے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک سربراہان مملکت کے علاوہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکربھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف سے دارالحکومت اور اس کے اطراف احتجاج موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کتنے سالوں کے بعد مملکت کے سربراہان آرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
Comments are closed.