ڈی چوک ہرصورت پہنچیں گے تشدد کیا تو حالات کے ذمہ دار خود ہوں گے، علی آمین گنڈا پور

50 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ڈی چوک ہرصورت پہنچیں گے تشدد کیا تو حالات کے ذمہ دار خود ہوں گے، علی آمین گنڈا پورکا کہنا ہے اکیلا بھی رہ گیا، تب بھی جاؤں گا.

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے تمام راستے کنٹینرز لگاکر بند کردیے گئے، وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اسکول آج بند ہیں، میٹروسروس معطل رہے گی جبکہ 60 افغانوں سمیت 400 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارا احتجاج پُرامن ہے، اگر ہمارے جلوس پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دارہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی قاٸد عمران خان کا حکم میرے لیے ریڈ لاٸن ہے، مجھ سے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جب تک بانی قاٸد کا حکم نہیں آتا میں اگے بڑھتا رہوں گا، اگر جلوس میں اکیلا بھی رہ جاتا ہوں تب بھی اگے بڑھتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کا پلان بنا رکھا ہے۔

Comments are closed.