وزیراعظم سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پرگفتگو
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ملاقات کی ہے۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون ،جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم ہاوٴس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کا احاطہ کیا گیا۔
دونوں رہنماوٴں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا کو سال 2025 کیلئے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم ابراہیم نے آسیان میں بطور سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر، پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور آسیان کے درمیان روابط اور آسیان میں پاکستان کے وسیع تر کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعاون کا ذکر کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماوٴں نے تمام سطحوں پر بات چیت اور وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) اور دو طرفہ مشاورت بڑھانے کیلئے حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments are closed.