دشمن کی جانب سے کسی بھی حماقت کا جواب تباہ کن ہو گا، ایران کا انتباہ
فوٹو: ارنا
تہران: دشمن کی جانب سے کسی بھی حماقت کا جواب تباہ کن ہو گا، ایران کا انتباہ، ایرانی خیبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قواینن کی بنیاد پر دفاع کے قانونی حق کے تناظر میں کیا گيا ہے.
پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق 2 آپریشن کے بارے میں اپنے دوسرے بیان میں زور دیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی حماقت کا جواب تباہ کن اور پچھتانے پر مجبور کرنے والا ہوگا۔
پہلے بیان کے بعد اطلاع دی جاتی ہےکہ پاسداران انقلاب اسلامی میں آپ کے فرزندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور فوجی کمانڈروں کے وعدوں کے مطابق دیگر مسلح افواج کے تعاون سے یا رسول اللہ کے کوڈ کے ساتھ کئے جانے والے آپریشن میں مقبوضہ فلسطین کے اندر اہم اسٹریٹجک ٹھکانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپوتوں کے ہاتھوں بنے میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا۔
اس آپریشن میں کئی ایئر بیس اور راڈار سینٹر، سازش کے اڈے اور مزاحمتی کمانڈروں خاص طور پر شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ ، حزب اللہ کے رہنما شہید حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ ، حزب اللہ ، فلسطین کی اسلامی مزاحمت اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کے قتل کی سازش کے لئے استعمال ہونے والے اڈوں پر حملہ کیا گيا۔
ان علاقوں کی جدید ترین اور وسیع اینٹی میزائل سسٹم سے حفاظت کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود 90 فیصد میزائل کامیابی سے نشانے پر لگے اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس کی اور آپریشنل طاقت سے حیرت میں پڑ گئی ہے۔
یہ آپریشن قانونی حق کے تحت اور عالمی قوانین کی بنیاد پر انجام دیا گيا ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی حماقت کا جواب تباہ کن اور پچھتانے پر مجبور کر دینے والا ہوگا۔
Comments are closed.