تحریک انصاف جلسہ کے 22 دن بعد حکومت کا سنگجانی جلسہ کی تقاریر پر بغاوت کا مقدمہ

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف جلسہ کے 22 دن بعد حکومت کا سنگجانی جلسہ کی تقاریر پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ، یہ مقدمہ تحریک انصاف کے مختلف رہنماوں کے خلاف درج کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ یہ جلسہ حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں کیا تھا،حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے،حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے شق 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضابطہ فوجداری کے تحت آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلیے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

اس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

Comments are closed.