اسرائیلی وزیر خارجہ نے 25 ممالک کے وزراء خارجہ کے نام اہم پیغام جاری کردیا

(FILES) Israeli Minister of Transport Yisrael Katz attends the weekly cabinet meeting at the Prime Minister's office in Jerusalem on February 17, 2019. The Israeli government on December 31, 2023 approved the appointment of a new foreign minister to replace Eli Cohen, a statement said, in a pre-arranged reshuffle. Israel Katz, the current energy minister, will swap positions with Cohen as part of the ministerial rotation that is subject to parliamentary approval. (Photo by Sebastian Scheiner / POOL / AFP)
46 / 100

فائل:فوٹو
تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزراء خارجہ کو یہ پیغام دیا۔

یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments are closed.