بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے آج بڑا فیصلہ آنے کی توقع
فوٹو : فائل
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے آج بڑا فیصلہ آنے کی توقع، اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کاروائی کے آج تک ملتوی کی گئی تھی.
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانتوں پر پراسیکوٹر کے دلائل آج ہونے ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ عدالت آج ہی اڈیالہ سے فیصلہ بھی سنا دے، کیس کی سماعت صبح 8.30 پر مقرر ہے۔
بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کاروائی کے 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی.
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو میں ملزمان بانی ہی ٹی آئی اوربشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر گزشتہ روز سماعت کرنا تھی.
معاون وکیل ایف ائی اے نے عدالت کو بتایا کہ جڑواں شہروں میں سڑکوں کی بندش اور رکاوٹوں کے باعث ایف ائی اے پراسیکیوٹر عدالت نہ پہنچ سکےسماعت ملتوی کی جائے.
اس موقع پر عدالت میں موجود ملزمان کے وکلاء میں سے انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر درخواست ضمانتوں کو التواء دے رہے ہیں درخواست ضمانتوں پر بلا جواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے.
گزشتہ سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیاتھا آج بھی پیش کیا جائے گا.
Comments are closed.