مولانافضل الرحمان جے یوآئی کےامیرمنتخب، تحریک انصاف کوجلسوں کی اجازت کامطالبہ کردیا
فوٹو: فائل
پشاور: مولانافضل الرحمان جے یوآئی کےامیرمنتخب، تحریک انصاف کوجلسوں کی اجازت کامطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلوس کو روکنا غیر جمہوری ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
اس سے قبل پشاور میں جمعیت علماء اسلام نے مولانا فضل الرحمان کوایک بار پھر 5 سال کےلیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب کیا جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ ترمیم کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پارلیمان اتنی بڑی آئینی ترمیم کی حقدار نہیں، جعلی قسم کی پارلیمنٹ سے اتنی بڑی آئینی ترمیم کروانا ناانصافی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عدالتی ڈھانچے میں جو تبدیلی لائی جارہی تھی وہ عوام کے مفاد میں نہیں تھی،اس پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتے۔ خیبر پختونخوا میں ان کا مینڈیٹ چرایا گيا ہے، چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہوں۔
دوبارہ جے یو یوآئی کے سربراہ منتخب ہونے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر جواب دینے کو اپنی توہین سمجھتا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کا بیان ملک کےلیے ٹھیک نہیں، یہ بچپنے اور ناتجربہ کاری کا اظہار ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرسکتے جو دو صوبوں یا کسی صوبے کو ریاست سے لڑائے، کہا کہ نہ مرکز میں اور نہ ہی خیبر پختونخوا میں عوام کی حکومت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے جلوس کو روکنا غیر جمہوری ہے، جس کی وہ مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کو پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت دینی چایئے۔
Comments are closed.