مارخورفائنل میں ہمت ہارگئے، پینتھرز نے چیمپئنزون ڈے کپ اپنے نام کرلیا

58 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

فیصل آباد: مارخورفائنل میں ہمت ہارگئے، پینتھرز نے چیمپئنزون ڈے کپ اپنے نام کرلیا، مارخورز نے پہلے بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی فائنل میچ کے مین آف دی میچ ساجد خان رہے۔

قومی ایونٹ کا فائنل میچ بھی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،پہلے کھیلتے ہوئےمارخورزکی ٹیم 122 رنز بنا سکی۔

فخر زمان 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، حسیب اللہ خان نے 27 اور بسم اللہ خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انکے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 وکٹیں لے کر مارخورز کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑائیں، عرفات منہاس نے صرف ایک رن دے کر3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ساجد خان نے دو،علی رضا اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل لی۔

جواب میں پینتھرز نے 123 رنز کا آسان ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، پینتھرز کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،مارخورز کے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پینتھرز کے عثمان خان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپراور بہترین بیٹر قرار پائے جبکہ پینتھرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین بہترین بولر ہونے کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی بنے۔

سکور کارڈ

Click here to view more @espncricinfo : https://www.espncricinfo.com/series/champions-one-day-cup-2024-1450245/panthers-pakistan-vs-markhors-pakistan-final-1450280/live-cricket-score

میچ کے بعد مارخورز کے کپتان افتخار احمد کا کہنا تھا کہ فائنل میں پارٹنر شپ نہیں لگا سکے، جو پلیئرز نیشنل ڈیوٹی پر جا رہے تھے انکا پہلے اندازہ نہیں تھا۔

افتخار نے کہا کہ کامران غلام ڈومسٹک میں ہمیشہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ عاکف جاوید بھی اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

فاتح ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ٹیم پرفارمنس دی جائے۔ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کوشش کر سکتے ہیں،تماشائیوں کا بہت شکریہ کہ وہ آئے اور کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کی۔

Comments are closed.