میشا شفیع کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
جسٹس مشیرعالم کے سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 مئی کو میشا شفیع کی درخواست کی سماعت کریگا۔
بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں، میشا شفیع نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔
میشا شفیع کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ گواہان پر جرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے۔
Comments are closed.