حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا،رینجرزطلب
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی: حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا،رینجرزطلب، پنڈی حدود میں میٹروبس بندرہے گی جب کہ آئی جے پرنسپل روڈ سے آگے اسلام آباد میں چلتی رہے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پورے راولپنڈی ڈویژن میں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدہوگی۔
پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبراور اتوار 29 ستمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرراولپنڈی اوراٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی،مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے۔
رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیاہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
راولپنڈی پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں احتجاج کے باعث راولپنڈی صدر اسٹیشن تا آئی جے پی تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند ہوگئی تاہم میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گئی۔
اسلام آباد میں آئی جے پی تا پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس چلائی جائے گئی،انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے،میٹرو بس حکامداخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کل ہفتہ کو راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے جب کہ 29 ستمبر کو جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے جن سے نمٹنے کےلئے دو دن کےلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیاہے۔
Comments are closed.