آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے 7 ارب ڈالرکے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل
واشنگٹن: آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے 7 ارب ڈالرکے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دیدی،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس میں قرض کی منظوری دی گئی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملے گئی جب کہ پاکستان کو دوسری قسط بھی رواں سال جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق پاکستان کو ایک ارب یا ایک ارب 10کروڑ ڈالرز تک کی پہلی قسط ملےگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونہی محنت جاری رکھیں گے.
شہبازشریف نے کہا پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ انکے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
Comments are closed.