ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا عمل جاری ،امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ

51 / 100

فوٹو:اسکرین شاٹ

راولپنڈی:ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا عمل جاری ،امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جبکہ امتحان کے دوران اطراف میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے ، امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ،امتحانی مراکز کے اطراف میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ملک بھر سے ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18000 سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دیں گے، پنجاب کے 12 شہروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 26 مراکز قائم کئے گئے ہیں.

پنجاب میں 82 ہزار 500 طالبعلم امتحان میں حصہ لیں گے۔اسلام آباد میں 18 ہزار 4 س 8 طلبا شامل ہیں،سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری تیسری بار پھر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سونپی گئی.

سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے، امتحان میں حصہ لینے والوں میں سے 12 ہزار 846 امیدوار کراچی سے ہیں۔آزاد کشمیر میں 3 ہزار 145 جبکہ گلگت بلتستان میں 739 طلبہ امتحانات دیں گے.

کراچی کی میڈیکل اور ڈینٹل کالج و یونیورسٹیز کی 858 نشستوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا، 858 نشستوں میں سے 746 اوپن میرٹ جبکہ 112 سیلف فنانس کی نشستیں شامل ہیں۔

Comments are closed.