پی ٹی آئی کو جلسہ کیلئے دیئے 3 گھنٹے ختم، لائٹس بند،جلسہ بغیر روشنی دیر تک چلتا رہا
فوٹو: سکرین گریب
لاہور: پی ٹی آئی کو جلسہ کیلئے دیئے 3 گھنٹے ختم، لائٹس بند،جلسہ بغیر روشنی دیر تک چلتا رہا بعد میں ختم ہو گیا ، پولیس نے مقررہ وقت ختم ہوتے ہی لائٹس بند کیں اور سٹیج پر پہنچ گئی. تاہم اس کے باوجود شرکاء موجود رہے اور تاحال جلسہ جاری ہے.
تحریک انصاف کا جلسہ الٹنے کی پنجاب حکومت کی پہلی کوشش ناکام رہی ہے، تاہم جلسے کے مرکزی کردار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ابھی بھی راستے میں ہیں اور راستے بند کئے گئے ہیں.
جلسے کا وقت پورا ہوتے ہی ساؤنڈ سسٹم بند کروا دیا گیا، جبکہ انتظامیہ نے جلسہ گاہ کی لائٹیں بھی بند کردیں، پولیس نے اسٹیج سنبھال لیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مزاکرات کئے لیکن جلسہ جاری رہا۔
انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، اس کے باوجود آخری وقت تک جلسہ گاہ میں رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی، اور اسی دوران کئی رہنماؤں نے خطابات کردیئے ہیں۔
ایک طرف پی ٹی آئی لیڈران کے خطابات جاری تھے تو دوسری جانب انتظامیہ نے چھ بجتے ہی علی امین گنڈاپور کو شہر میں داخلے سے روکنے کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستے بند کردئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ لاہور پہنچ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرین بھی ہیں۔علی امین گنڈاپور کی عمر ایوب اور اسد قیصر بھی جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا جلسہ ختم بند کرنے پر کہنا تھا کہ ساؤنڈ سسٹم اذان اور نماز کیلئے بند کیا گیا تھا، علی امین کی تقریر کے بغیر جلسہ ختم نہیں ہوگا۔
جلسے سے سب سے پہلا خطاب حماد اظہر نے کیا جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم، فیصل جاوید اور دیگر نے بھی مختصر خطابات کئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کے کاہنہ مویشی منڈی میں سیاسی پاور شو کیا ہے، اس دوران پنڈال کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رپہی، پولیس نے رنگ روڈ پر بھی خاردار تاریں بچھائیں، تاہم، رکاوٹوں کے باوجود کارکن جلسہ گاہ پہنچے۔
Comments are closed.