نواز شریف بھی آئینی ترامیم لانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف طویل ملاقات

52 / 100

فوٹو:فائل

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بھی آئینی ترامیم لانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں دو بھائیوں اور بیٹی نے پیش بندی کی ہے.

شہبازشریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اہم ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں.

واضح رہے اس سے قبل نوازشریف عملاً غیر فعال تھے اور یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم حکومت سے نوازشریف الگ ہیں لیکن اس ملاقات سے سیم پیج کی تصدیق ہوئی ہے.

حکومت نے آئینی ترامیم منظوری کی پہلی کوشش میں ناکامی پر آڑڈیننس کے زریعے پریکٹسز اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کو کمیٹی بدلنے کا اختیار دیا جس پر قاضی فائزعیسیٰ نے عمل بھی کر دیا ہے.

Comments are closed.