مخصوص نشستوں کے معاملہ پرالیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے معاملہ پرالیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے طویل اجلاسوں کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں متعلق وضاحتی بیان پرایک بار پھر عدالت جانے کا فیصلہ ہوا،بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کاخواہاں ہے۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرے گا تاہم اس کے باوجودمزیدرہنمائی کیلئے سپریم۔کورٹ سے ہی رجوع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے فیصلے متعلق رہنمائی لے گا،الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد سے متعلق تین طویل مشاورتی اجلاس ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اجلاسوں کے دوران لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کےفیصلے اور الیکشنز ایکٹ پر بریفنگز دیں۔

لا ونگ کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیاکہ مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے پرپی ٹی آئی اہل نہیں ہے۔

لیگل ٹیم کی بریفننگ میں کہا گیاہے کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے اس لئے جب تک یہ فیصلہ ہوتا ہے تب تک کوئی واضح صورتحال سامنے آنا ناگزیر ہے۔

Comments are closed.