بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کا محفوظ فیصلہ جاری

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری کردیاعدالت نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے ، اسپیشل جج سنٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ ”فائیوورکنگ ڈیز“میں فیصلے کا امکان ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں اور سیشن کورٹ کو 5 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق ہائی کورٹ کو 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے جبکہ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواستِ ضمانت بغیر وجہ کے التواء کا شکار ہے، درخواست گزار کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیرِ التواء ہیں۔

Comments are closed.