مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ،آج24 حلقوں میں پولنگ جاری

46 / 100

فائل:فوٹو
سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہے، 24 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے 24 میں آج پولنگ جاری ہے جس کیلئے 2 سو 19 امیدوار میدان میں ہیں، سات اضلاع میں 23 لاکھ 27 ہزار 580 افراد ووٹ دینے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے تین حلقوں ڈوڈا، رامبن اور کشتواڑ میں 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کلگام کی 16 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

پولنگ کیلئے 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے، ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

تقریباً ایک عشرے بعد ہونے والے ان ریاستی انتخابات میں بھارت نے 35 ہزار کشمیری پنڈتوں سے بھی ووٹ ڈلوانے کی تیاری کر لی ہے، سابقہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بنی تھی۔

Comments are closed.