فلوریڈا میں گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ، محفوظ رہے
فائل:فوٹو
فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب گالف کھیلتے ہوئے فائرنگ ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے ہیں ، ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کینزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔
امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے بیان میں سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
Comments are closed.