جے یوآئی نےاپنےسینیٹرزکوکسی ممکنہ آئینی ترمیم پرووٹ دینے سے روک دیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد: جے یوآئی نےاپنےسینیٹرزکوکسی ممکنہ آئینی ترمیم پرووٹ دینے سے روک دیا،ووٹ دینے والا سینیٹر نااہل ہوسکتاہے ارکان کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے تمام ارکان کو خبردار کر دیا ہے اور سب کو تحریری طورپر آگاہ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی میں ممکنہ آئینی ترامیم لانے کے معاملہ پریہ اقدام اٹھایا گیاہے اورسینیٹرز کی طرف سے کسی ممکنہ دباوکے پیش نظرجے یو آئی نے اپنے اراکین سینیٹ کو خبردار کر دیا۔
جے یو آئی نے اپنے سینیٹرز کو بغیر اجازت ووٹ دینے سے منع کر دیا، پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کسی بھی قانون سازی کے لیے ووٹنگ کے لیے تحریری اجازت ضروری ہے۔
مولانا عطاالرحمان نے کہا ہے یہ خط آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت لکھا جارہا ہے اورجماعت کے فیصلے کے خلاف جانے والے ارکان نااہل ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.