فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات انتہائی ناگزیرہیں، روٴف حسن
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روٴف حسن نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا ”وائس آف امریکا“کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی روٴف حسن نے کہا کہ امید کر سکتے ہیں فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک مزید نہ رہے، یہ ریاست کے مفاد میں ہے، تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔
روٴف حسن نے مزید کہا کہ انفرادی سطح کے رابطے شاید بات چیت کو آگے لے جانے میں مددگار ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو اجازت دی ہے وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔
روٴف حسن نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو وہ بالکل کوشش کریں۔
Comments are closed.