پاکستان نے ٹی ٹونٹی میچ میں لیسٹر شائر کو 58رنز سے ہرا دیا
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ دورے کا ایک اور پریکٹس میچ جیت لیا، لیسٹر شائر کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز سے ہراد یا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم 19.2 اوور میں 142 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے ۔
فخر زمان نے 52، آصف علی نے 22 اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔لیسٹر شائر کے مائیک نے 3، ڈی کلائن نے 2 اور ڈیوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لیسٹر شائر کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور مائیک سب سے زیادہ 37 رنز بنا سکے جب کہ پارکنسن 27، کاسگرو 19 اور اے ایم علی نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.