پاکستان اور چین کے تعلقات پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد : زمینی حقائق ڈاٹ کام : پاکستان اور چین کے تعلقات پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں، پاک چین انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے یکساں موقف نے باہمی تعلقات کی اہمیت واضح کر دیں.

اے پی سی کے شرکاء نے سی پیک کےلیے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ کانفرنس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، این ڈی ایم اور جے یو آئی-ایف نے شرکت کی۔

پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1979 میں چین کی فی کس آمدنی 157 ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 12 ہزار ڈالر ہو چکی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاک چین تعلقات کو پاکستان کے مستقبل کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیااور مستقبل میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی.

مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کی جی ڈی پی 150 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ہزار ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ دنیا کی پانچ سو سب سے بڑی کمپنیوں میں چین کی 142 کمپنیاں شامل ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین نے دنیا کے جنوبی حصے میں واقع ترقی پذیر ملکوں کی معاشی ترقی میں بہت مدد دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چینی ترقی کو دنیا کےلیے رول ماڈل قرار دیا۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے چینی ترقی میں صدر شی جن پنگ کے کردار کو سراہا۔

کانفرنس سے این ڈی ایم کے افراسیاب خٹک، سینیٹر جان محمد جمالی، سعدیہ عباسی، رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب اور بلوچستان سے سینیٹر عبدالقادر اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا.

Comments are closed.