سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 23 تک بڑھانے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 23 تک بڑھانے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ۔ ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ ممبر بل کے طورپردانیال چوہدری نے جمع کرا رکھا ہے یہ بل اگلے پرائیویٹ ممبرز ڈے پر پاس کرایا جا سکتا ہے۔

مجوزہ مسودہ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ججزکی تعداد میں اضافےکا فیصلہ کیسزبیک لاگ کےباعث کیا گیاہے۔

مسودہ کے مطابق ججزکی تعداد میں اضافےسےکیسزکی بروقت سماعت اورفیصلوں کو یقینی بنایا جاسکےگا، قانونی نظام میں جدت کےساتھ ساتھ سائبرکرائم، ماحولیاتی قوانین اورعالمی تجارت کےموضوعات پرکیسزمیں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔

بل جس پر ابھی قومی اسمبلی میں قانون سازی کا عمل شروع نہیں ہوا کے متن کے مطابق مختلف شعبوں میں مہارت رکھنےوالے ججز کی تقرری سے درست فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔

ججز کی تعداد میں اضافے سے فیصلہ کرنےوالوں پراضافی بوجھ کم ہوگا،بڑی تعداد کی وجہ سے کسی جج پر غیرضروری دباؤ کمی ہو گی،ججز کی بڑی تعداد فیصلوں میں متنوع آرا کا باعث بن سکتی ہیں۔

پاکستان کی طرز پر عدالتی نظام رکھنے والے بہت سے ممالک میں ججز کی بڑی تعداد ہے، ججز کی تعداد میں اضافے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار سےہم آہنگ فیصلے سامنے آئیں گے۔

Comments are closed.