دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے،امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، پاکستان عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.