بلوچستان دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے،وزیر دفاع،جن کو چھوڑاوہ ملوث ہیں، وزیر داخلہ

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: بلوچستان دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے،وزیر دفاع،جن کو چھوڑاوہ ملوث ہیں، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا کا بلوچستان میں دہشتگردی پر متضاد موقف سامنےآیا ہے.
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ دہشت گردی سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جاری ہے.

وزیر دفاع نے کہا اس کا پوری قوت سے جواب دیں گے پاکستان کی تنظیمیں ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتیں، اس کے پیچھے بھارت ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس اب آئندہ ہفتے ہوگا، ایک دو روز میں بلوچستان ایپکس کمیٹی اجلاس ہوگا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وفاق سے قیادت بھی شریک ہوگی، دہشت گردی کا سدباب ہوگا
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 8 ستمبر کا جلسہ ’رولا‘ ہی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہوگیا، اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا.

دوسری طرف وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا مرکز افغانستان میں ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا ہے وہ آج کل دہشت گردی میں ملوث ہیں.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نے کسی انٹیلی جنس کی کوئی ناکامی نہيں، دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں ناکام بنایا گیا۔

انھوں نے کہا اب کوئی صورت نہیں ہے کہ دہشتگرد کو ناراض بلوچ کہا جائے، بلوچستان میں دہشت گرد حملے ایک دم سے نہیں، پلاننگ سے کیے گئے، ان حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناراض لوگوں کو منائيں گے لیکن دہشت گردوں سے کوئی بات نہيں ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے والے کردار بے نقاب کریں گے، کل اسسٹنٹ کمشنر قلات پر بھی فائرنگ کی گئی مگر اللّٰہ نے انہیں بچایا۔

Comments are closed.