ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کردیاگیا
فوٹو:فائل
دبئی : ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کردیاگیا،پاکستان بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں شیڈول کئے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی کی طرف سے کیا گیاہے۔
اس عالمی ایونٹ میں10ٹیموں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہونگے۔
اسی طرح گروپ بی میں جنوبی آفریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور ا سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم 3 اکتوبر کو سری لنکا کیخلاف شارجہ میں میچ کھیلے گی،قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی۔
واضح رہے میگا ایونٹ پہلے بنگلہ دیش میں کھیلا جانا تھا لیکن اندرونی صورتحال کی وجہ سے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ اب میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔
دائیں ہاتھ کی بیٹر صدف شمس جو گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلی تھیں ٹیم میں نجیہہ علوی کی جگہ واپس آئی ہیں جبکہ نجیہہ علوی بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گی.
ٹیم میں 2023 کے ایڈیشن سے 10 کھلاڑیوں عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، صدف شمس، سدرہ امین اور طوبی حسن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی تیز بولر تسمیہ رباب واحد کھلاڑی ہیں جو ان کیپڈ ہیں۔
پاکستان کے سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔ ٹریولنگ ریزرو میں نجیہہ علوی بطور وکٹ کیپر اور نان ٹریولنگ ریزرو میں رامین شمیم اور ام ہانی شامل ہیں۔
Comments are closed.