اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی قانون سازی،یوسی کابینہ 15 رکنی کردی گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی قانون سازی،یوسی کابینہ 15 رکنی کردی گئی، قومی اسمبلی میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل2024منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یوسی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھادی گئی۔
پہلے یوسی میں صرف چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے تھے، موجودہ بل میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے علاوہ 13مزید نمائندے منتخب ہوں گے۔
یوسی میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے علاوہ9 یونین کونسل ممبرز بھی منتخب کیے جائیں گے، یوسی سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت، ایک نوجوان،ایک خاتون بھی منتخب کی جائیں گی۔
یونین کونسل کی سطح پر کل15 نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے،یوسی سطح پر زیادہ افراد کی نمائندگی دینے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوگی۔
جتنے زیادہ بلدیاتی نمائندے یوسی سطح پر ہوں گے اتنے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں گے،جنرل سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔
جنرل کونسل کے امیدواروں کے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا،انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یونین کونسل کا سیکرٹری اجلاس بلائے گا۔
سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا،اسلام اباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں جاری کیا گیا تھا۔
اسلام اباد میں بلدیاتی حکومت کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی، الیکشن ایٹ کی شق 219 کے تحت چار ماہ میں انتخابات کرانا ضروری لازمی ہے۔
Comments are closed.