پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی فیصل بینک کے اشتراک سے سائیکلنگ برائے عطیات مہم کا آغاز
فوٹو: پی آر
کراچی : زمینی حقائق ڈاٹ کام : پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی فیصل بینک کے اشتراک سے سائیکلنگ برائے عطیات مہم کا آغاز ہوگیا ہے اس مقصد کے تحت عطیات جمع کئے جائیں گے۔
اس مہم کا مقصد جناح اسپتال میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کے لئے درکار رقم جمع کرنا تھا تاکہ مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ اور اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ جناح اسپتال میں کراچی، اندرون سندھ بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔
سائیکل ایک مقصد کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے زریعے شہر میں سائیکل چلانے کو فروغ دینے کیلئے کوشاں محترک کمیونٹی نے جناح اسپتال کی جانب سائکلنگ کر کے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن سے اظہار یکجحتی کیا.
ضرورت مندوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے مقصد کو سراہا۔ اس عطیات کی مہم سے جمع ہونے والے سرمائے سے مستحق افراد کا علاج کیا جائے گا۔
پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین مشتاق چھاپرا نے سائیکل ایک مقصد مہم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد محض سائیکل چلانے کا شوق پورا کرنا نہیں تھا بلکہ اس کے زریعے کمیونٹی کو یکجا کرنا تھا تاکہ سب کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس مہم نے مشترکہ کاوشوں کی طاقت کو نمایاں کیا تاکہ جناح اسپتال کے مریضوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مہم میں ہمارا ساتھ دینے پر ہم فیصل بینک کے مشکور ہیں۔
فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو اور صدر یوسف حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھلیسیمیا کے بارے میں آ گاہی فراہم کرنے اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج فراہم کرنے کی پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کا ساتھ دینا ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔
ہم سب مل کر اس حوالے سے بامعنی فرق مرتب کرتے ہوئے ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جن کو ہماری ضرورت ہے۔ بطور ایک معروف اسلامی بینک اس مشن میں حصہ ڈالنا ہمارے لئے قابل فخر ہے کیونکہ یہ عوامی فلاح و بہبود کی فراہمی کے ہمارے وسیع تر مقصد سے مطابقت رکھتا ہے۔
پیشنٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جناح اسپتال کو ایک جدید اور معیاری اسپتال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہاں پر ملک بھر سے آئے ہوئے معاشی طور پر پسماندہ افراد کا مفت علاج کیا جا تا ہے۔
Comments are closed.