حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے بارے نئی شرائط مسترد کردیں
فائل:فوٹو
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے بارے نئی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لئے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں امریکا، مصراور قطرکی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کیا۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں، جنگ بندی کے معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت کے بعد دوحہ واپس چلا گیا، رپورٹ کے مطابق اسرائیل نیغزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغازپربے گھر فلسطینیوں کی سکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے۔
ادھرحماس کا کہنا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔
Comments are closed.