پی ٹی آئی اورجے یو آئی رہنماوں کی ملاقات، پارلیمنٹ میں ساتھ چلنے پراتفاق،کمیٹی قائم
فوٹو : فائل
اسلام آباد: زمینی حقائق ڈاٹ کام : پی ٹی آئی اورجے یو آئی رہنماوں کی ملاقات، پارلیمنٹ میں ساتھ چلنے پراتفاق،کمیٹی قائم کردی گئی، گزشتہ رات جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی.
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، دونوں جماعتوں کے درمیان ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے یہ کمیٹی قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق مشاورت کرے گی۔
بیرسٹر گوہرعلی خان کی قیادت میں پی ٹی ائی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا، کمیٹی قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق مشاورت کرے گی جب کہ سینیٹ میں دو رکنی کمیٹی شبلی فراز اور سینیٹر کامران مرتضی جبکہ قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر اور مولانا عبدالغفور حیدری پر مشتمل ہوگی.
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما روف حسن نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا،کہا کمیٹی لیول پر یہ پہلی میٹنگ ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری کمیٹیاں باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں گی.
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ضیا الرحمان نے بتایا کمیٹی کی تشکیل ہوگئی ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی سے متعلق تمام معاملات کمیٹیاں آپس میں مل بیٹھ کر طے کریں گی.
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے محمود خان اچکزئی کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے،وہ بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں معاملات آگے بڑھیں۔اس کے لیے اپوزیشن اتحاد بہت ضروری ہے.
Comments are closed.