تحریک انصاف کا این اوسی منسوخ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں جلسہ کرنے کااعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کا این اوسی منسوخ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں جلسہ کرنے کااعلان، این او سی منسوخ ہوتے ہی پولیس ترنول میں جلسہ گاہ کی جگہ پہنچ گئی، پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا 31 جولائی کو جاری ہونے والا این او سی منسوخ کیا اور بتایا گیاہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث چیف کمشنر اسلام آباد نے منسوخ کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،جس میں آئی جی اور ڈی سی بھی شریک تھے۔
ادھر دوسری طرف ڈی چوک میں سکیورٹی کے باعث کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،جلسہ منسوخی کے بعد جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پوراورجلسہ کے آرگنائزر
پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےجلسہ ہر حال میں ہو گا۔
شیر افضل مروت نے ایکس پر بیان میں کہا چیف کمشنر نے ہائی کورٹ کے احکامات پر جاری کیا گیا این او سی واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے،نجی و سرکاری میڈیا پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دھمکی آمیز خبریں پھیلا رہا ہے۔
انھوں نے کہا واضح رہے کہ جلسہ ترنول میں ہو گا اور اگر انتظامیہ نے تشدد کا سہارا لیا تو ہم نہیں جھکیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ گرفتاریوں سے گریز کریں۔ کارکن کل صبح تک زیر زمین چلے جائیں
ہم اسلام آباد میں اس وقت جمع ہو سکیں گے جس کا اعلان ہم مشاورت کے بعد جلد کریں گے،تمام پاکستانی کل کے حالات کے گواہ رہیں اور اگر تشدد ہوا تو شہباز شریف، محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد ذمہ دار ہوں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا میں زیر زمین جا رہا ہوں اور کل نکلوں گا اور دیگر قیادت کے ساتھ جلسہ پوائنٹ کی طرف ریلی کی قیادت کروں گا، آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ ہمیں کیسے روکتے ہیں، حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار مسلم لیگ ن ہوگی۔
Comments are closed.